پروازوں کے خدمات میں آغاز کے 100دن کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر آندھرا
پردیش کے اےئر لائن سرویس کمپنی Air Costa نے اعلان کیا کہ وہ اکانمی اور
اکانمی پلس ٹکٹس پر 26جنوری سے 31مارچ تک فی ٹکٹ 500روپئے ڈسکاؤنٹ دینے
والی ہے۔ اسکے علاوہ اس کمپنی نے
اعلان کیا کہ دو سال تک کم سن بچوں کو مفت
میں سفر کروالے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش کے
اےئر لائن سرویس کمپنی Air Costa ہندوستان کے حیدرآباد‘چینائی‘بنگلور ‘
جئے پور ‘ احمد آباد ‘اور وجئے واڑہ اےئر پورٹس میں پروازوں کو چلا رہی ہے۔